پائن ایپل باربی کیو کباب
اجزاء:
- قیمہ – آدھا کلو
- انناس – ایک کپ
- پیاز – ایک عدد
- ہری مرچ – دو عدد
- ادرک لہسن – ایک چمچ
- لیموں رس – دو چمچ
- نمک – حسب ذائقہ
- کالی مرچ – ایک چمچ
- سویا ساس – ایک چمچ
- سرکہ – ایک چمچ
- کوئلہ – دھونی کیلئے
- تیل – تلنے کیلئے
ترکیب:
- قیمے میں تمام مصالحے مکس کریں۔
- آدھا گھنٹہ فریج میں رکھیں۔
- انناس شامل کر کے مکس کریں۔
- کباب کی شکل دیں۔
- کوئلہ رکھ کر دھونی دیں۔
- پین میں تلیں یا باربی کیو کریں۔
- چٹنی یا سلاد کے ساتھ پیش کریں۔
نوٹ:
انناس کا میٹھا ذائقہ قیمے کے ساتھ مل کر کباب کو نرالا اور مزے دار بناتا ہے۔
