مانچسٹر: پاکستان مینز ٹیم نے سابق کپتان سرفراز احمد کی امامت کے تحت آج عید الاضحی کی نماز ادا کی۔
34 سالہ وکٹ کیپر سرفراز نے بھی خطبہ دیا۔ دعا کے بعد کھلاڑیوں نے گلے لگائے اور مبارکباد دی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آفیشل سوشل ہینڈلز نے کھلاڑیوں کی تصاویر پوسٹ کیں۔
#عيد_اضحى_مبارك pic.twitter.com/2XRuDSOai7
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 20, 2021
واضح رہے کہ گرین شرٹس آج بعد میں ایکشن میں ہوں گی کیونکہ ان کا اولڈ ٹریفورڈ میں ٹی ٹونٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ سے مقابلہ ہونا ہے۔

