روس کی شکست کا باعث بننے والا سٹنگر میزائیل امریکا کے خلاف افغانستان میں کامیاب کیوں نا ہو سکا...؟
یہ ایک ایسا معمہ تها جس کا جواب مجهے کہیں سے بهی نہیں مل پا رہا تها کہ آخر ان سٹنگر میزائیلز کا کیا بنا جو روس کے خلاف کامیاب استعمال کیے گئے لیکن امریکا کے خلاف انکی کوئ... بهیکاروائی نظر نہیں آئ.؟
سب سے پہلے تو یہ سمجه لیں کہ سٹنگر ایک زمیں سے فضا میں مار کرنے والا ہلکا ہتهیار ہے جس کا میزائل جہاز کے انجن کی گرمی کا پیچها کرتے ہوئے انجن کو تباہ کرتا ہے.
مجاہدین کو یہ میزائیل 80 کی دهائ کے شروع میں ملنے شروع ہوئے اور جنگ ختم ہونے سے چند ماه پہلے امریکا نے مزید 1000 سٹنگر میزائیل فراہم کیے مگر یہ میزائل جنگ میں استعمال نا ہو سکے.جس کے باعث سی آئ اے نے یہ میزائل مجاہدین سے واپس خریدنے شروع کر دئیے لیکن امریکا صرف چند کے علاوہ کوئ بهی میزائل واپس نا لے سکا.اس پوری جنگ میں روس کو بهاری نقصان اٹهانا پڑا جو الگ داستان ہے.
چونکہ سٹنگر میزائل لانچر کی بیٹری سے منسلک ہوتا ہے اسلیئے بیٹری کے ایکسپائر ہونے کی معیاد ہوتی ہے.لیکن یہاں تو صورتحال ہی الگ تهی....مجاہدین کو جو سٹنگر فراہم کیے گئے انکے لائف 10 سے 12 سال تهی...یعنی اس عرصے کے بعد یہ میزائل ایکسپائر ہو جاتے تهے.(اس چال سے امریکی چلاکی عیاں ہے).
لیکن افغانستان پر حملے سے پہلے امریکا پورا انتظام کر چکا تها.اس نے اپنے جہازوں اور ہیلی کاپٹروں پر فلئیر کاونٹر مئیر سسٹم لگائے جو کہ سٹنگر میزائل کو اپنی پیدا شدہ گرمی(ہیٹ) کی وجہ سے رستے میں ہی تباہ کرڈالتے ہیں.روس کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹرز میں یہ دفاعی نظام نہیں تها.جہاز سے نکلنے والا فلیئر سٹنگر سے ٹکرا کر اسے بے کار کر دیتا ہے.
امریکا نے افغانستان پر زیادہ تر رات کے اندهیرے میں فضائ حملے کیے.چونکہ سٹنگر میزائل کے ساته ٹیلی سکوپ یا رات کو دیکهنے والے آلے فراہم نہیں کیے گئے تهے جس کے باعث میزائل کا اپریٹر حملہ آور جہاز کی پوزیشن دیکهنے سے محروم رہا.
اس کے ساته ہی امریکا کے لڑاکا طیاروں نے فضائ حملے 10 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر رہتے ہوئے کیے. سٹنگر میزئل کم بلندی تک مار کرنے والا میزائل ہونے کے باعث ناکام رہا.
لیکن اس کے ساته ہی سٹنگر میزائل نے کچه کامیابی بهی حاصل کی.جسے امریکا نے دبانے کی پوری کوشش
مثال کے طور پر 2007 کے شروع میں ایک سی ایچ-47 چنوک ہیلی کاپٹر جو کہ کمانڈوز کو اتار کر واپس آرہا تها.سٹنگر میزائل کا نشانہ بنا.جس میں 7امریکی و برطانیوی کمانڈوز جہنم واصل ہوئے.
اس واقعے سے تهوڑے عرصے بعد ایک دوسرا چنوک ہیلی کاپٹر بهی سٹنگر کا نشانہ بنا جس میں 30 امریکی کمانڈوز مارے گئے.
امریکا نے ان دونوں حملوں کی تباہی کا ذمہ دار آر پی جی کو قرار دیا لیکن افغانستان میں موجود امریکی نمائندوں نے اس جهوٹ کا پردہ فاش کر ڈالا.
سٹنگر میزائل نے امریکیوں کو انتہائ اضطراب میں مبتلا تب کیا جب امریکا کے بنے آپاچی ہیلی کاپٹر پر بهی سٹنگر میزائل سے حملہ ہوا لیکن بروقت فلیر چهوڑنے کے باعث ہیلی کاپٹر محفوظ رہا.
اس کے ساته ہی کوئ 11 ہزار فٹ کی بلندی پر رفیولنگ کرنے والا سی-130 بهی سٹنگر کے خطرے سے دوچار ہوا لیکن زیادہ بلندی پر ہونے کے باعث بچ گیا.
اس کے علاوہ بهی کئ واقعات گزرے لیکن سٹنگر میزائل کسی بهی امریکی جہاز کو گرانے میں ناکام ہی رہا.
یاد رہے سٹنگر سے تباه ہونے والے ہیلی کاپٹرز کا ذمہ دار بهی پاکستان کو سمجها جاتا رہا ہے.امریکا کے بقول یہ چند جدید سٹنگر میزائل پاکستانی ساختہ تهے جو کہ ہیلی کاپٹرز کو مار گرانے میں استعمال ہوے.
آخر پر ایک دلچسپ بات بهی سن لیں کہ سٹنگر ایک ایسا میزائل ہے جس میں ریڈار نہیں ہوتا.اس کے باعث اسے جام نہیں کیا جاسکتا.اسی خاصیت کے باعث (چند خاص حالات میں)یہ کسی سٹیلته طیارے کو بهی مار گرا سکتا ہے.

