#ایسی_قوم_سے_کیا_گلہ_؟
تصویر پر غور فرمائیں
لائکس کی تعداد 8.7 یعنی 8700 کے قریب ہے جبکہ کمنٹس بھی 800 سے زائد ہیں اور اس پوسٹ کو کم و بیش 16000 کے قریب افراد نے شئیر بھی کیا ہے.
تعجب کی بات یہ ہے کہ ان 16000 افراد میں ایسا کوئی بھی "باشعور" انسان نہیں تھا؟
جو یہ سوچ لیتا آج سے چودہ سو سال پہلے یہ مشین تھی کہاں؟
پھر اس کنڈیشن میں ابھی کیسے اور کہاں پڑی تھی؟
یہ مشین, لوہے کو پگھلاکر سانچے (قالب) میں بنائی گئ ہے,
کیا اس زمانے میں لوہے کو پگھلانے کی بٹھیاں تھیں؟
حضرت خدیجہ رضی اللّٰه عنھا ایک تاجر خاتون تھیں درزن نہیں تھیں.
کرکٹ اور انڈین فلموں کے ایکٹرز اور کھلاڑیوں کی پوری پوری تاریخیں, نسلیں, پیدائش, رہائش, عمریں, نام, کارنامے, رنز اور فلموں کی تعداد وغیرہ سب کچھ تو اس قوم کو یاد ہے مگر مؤمینوں کی ماں حضرت خدیجۃالکبرٰی طاہرہ رضی اللّٰه عنھا کے بارے میں یا کسی دوسرے صحابی رسول کے بارے میں یا کم از کم اپنے اکابرین اور باپ دادا کے بارے میں ایک لفظ تک یاد نہیں.
کلو ٹماٹر 🍅 لیتے وقت دس دکانوں پر پوچھنی والی قوم! دین کے معاملے میں چھان بین کے بجائے اتنی غفلت کیوں؟ ۔۔
ہر ایک نے بنا کسی سوچے سمجھے صرف ایک منسوبیت کی بنا پر اس پوسٹ کو آگے شئیر کر دیا. اور آگے شئیر کرنے والے نے بھی والہانہ محبت کا اظہار کرنے کے لیے شئیر کرنا اور لائک دینا مناسب سمجھا
جبکہ ہونا تو یہ چاہیے تھا
کہ "یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنۡ جَآءَکُمۡ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَیَّنُوۡۤا"
(اے مسلمانو! اگر تمہیں کوئی فاسق خبر دے تو تم اس کی اچھی طرح تحقیق کرلیا کرو) (سورة الحجرات: ٦)
ایسی یا اس قسم کی صرف ایک ہی پوسٹ نہیں ہے
بلکہ آپ کو سینکڑوں اور ہزاروں کی تعداد میں "اللّٰه کے نبی صلی اللّٰه علیہ وسلم، امہات المومنین، صحابہ کرام، تابعین و تبع تابعین اور متعدد شخصیات" سے منسوب جھوٹے قصے، جھوٹی اور من گھڑت فضائل اور ناجانے کیا کیا قسم کا مواد میسر آ جائے گا.
عجیب قوم ہے واللّٰه!!!!!!!

